جرم و سزا
ٹریلر کی ٹکر سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق۔

ٹریلر کی ٹکر سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی۔ جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔
ٹریلر کی ٹکر سے پروفیسر جاں بحق
بھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ افتخار احمد کے بھائی نے حادثے کے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی اور ڈمپر مافیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔