بین الاقوامی
ٹرمپ:غزہ قبضے کا ارادہ چھوڑ دیا
مصر اور اردن کے عدم تعاون کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے لگے۔

ٹرمپ:غزہ قبضے کا ارادہ چھوڑ دیا۔
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے غزہ پر امریکی قبضے اور 20 لاکھ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اپنے متنازع منصوبے سے دستبرداری کا عندیہ دے دیا ہے۔
پہلے کہا تھا کہ وہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو قبول کرنے پر آمادہ کر لیں گے۔ لیکن انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ مصر اور اردن نے اس میں تعاون کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا مصر اور اردن کو ہر سال اربوں ڈالرز دیتا ہے۔ اس کے باوجود اس نے انکار کر دیا جو حیران کن ہے۔ یہ منصوبہ زبردستی نافذ نہیں کریں گے، بلکہ صرف تجویز پیش کر رہے ہیں۔