قومی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے 10 سے 14 فروری تک کا روسٹر جاری کیا ہے۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 13 سنگل بینچ اور 6 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سنگل بینچ میں کیسز کی سماعتیں کریں گے۔

پہلا ڈویژن بینچ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہو گا۔

تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز، چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس محمد اعظم خان شامل ہیں۔

پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ چھٹا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔

ان کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری سے اسپیشل اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

ججوں کی جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button