قومی خبریں
وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں: بلاول زرداری
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے کہا کہ وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں: بلاول زرداری
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا۔ چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے۔ یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔
پیپلز پارٹی کی خواہشات تھیں کہ پی ایس ڈی پی میں جنوبی پنجاب کو پنجاب کا 30 فیصد حصہ دلایا جائے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہم بیٹھ کر کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے تھے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے۔
وفاقی بجٹ کی حمایت

بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ حکمت عملی بنائیں کہ دہشت گردوں کو ہرا سکیں۔ بھارت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردوں پر خرچ کر رہا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے۔
https://mashriqurdu.com/%d8%a8%d8%ac%d9%b9-26-2025%d8%aa%d9%86%d8%ae%d9%88%d8%a7%db%81-%d8%af%d8%a7%d8%b1/
