قومی خبریں
وزیرِ اعظم تاشقند آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
شہباز شریف وفد کے ہمراہ کانگریس سینٹر تاشقند پہنچے تھے۔

وزیرِ اعظم تاشقند آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے استقبال کیا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچے تھے۔ ازبک وزیرِاعظم، وزیرِ خارجہ اور تاشقند کے میئر نے استقبال کیا تھا۔ تاشقند میں وزیرِ اعظم پاکستان نے یادگار آزادی کا وزٹ اور تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔