قومی خبریں

سعودی عرب سے 30 پاکستانی قیدی پاکستان منتقل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

84 / 100 SEO Score

سعودی عرب سے 30 پاکستانی قیدی پاکستان منتقل

سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کے مطابق سعودی عرب سے اب تک 30 پاکستانی قیدیوں کوسعودی عرب سے پاکستان منتقل کیا جاچکا ہے، قانونی کارروائی اور طریقۂ کار مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے تین گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر  کا کہنا ہے کہ قیدی اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے جبکہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جَلد مکمل کی جائے گی۔

سعودی عرب سے

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے کیسز میں سزا یافتہ ہیں، یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ملکوں نے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ 

ریکوڈک پر سعودی عرب سے ڈیل نہیں ہوئی، مصدق ملک

سعودی عرب سے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button