کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے بھی ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے بھی ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے بعد جواب میں قومی ٹیم 208 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ نے مچل ہی کے 99 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

پاکستانی بالرز نے اننگ کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آوٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔

اسی طرح ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے 17 اور محمد عباس نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ: کرکٹ ڈیبیو میں محمد عباس کا ورلڈ ریکارڈ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button