تازہ ترین

نیا سال،حکومت کا نیا تحفہ، ٹول ٹیکس میں اضافہ

حکومت نے ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ دے دیا

نیا سال نیا تحفہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکسف بڑھا دیا۔ 5 جنوری سے نئے نرخ کے حساب سے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ قومی شاہراوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اوربڑے ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا گیا۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا۔

2024 کا آخری سورج غروب ہو گیا

لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا۔ ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے کر دیا گیا۔ ڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا۔ حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ای 35 ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس 750 سے 1250 روپے کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button