قومی خبریں
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، آج تو بتا دیں، عارف علوی
عارف علوی نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، آج تو بتا دیں، عارف علوی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہوں گے۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو۔ انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔ جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔ یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے۔ کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔