بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں بھیج دیں

غزہ: حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 30 مزید فلسطینیوں

84 / 100 SEO Score

اسرائیلغزہ: حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 30 مزید فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں۔

حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ’بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے 30 مزید فلسطینیوں کی لاشوں کی غزہ واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔

وزارت کے مطابق اب تک واپس کی جانے والی لاشوں کی کل تعداد 120 ہو گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طبی عملہ لاشوں کا معائنہ کر رہا ہے تاکہ انھیں ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جا سکے۔

اسرائیلجنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کے تحت، اسرائیل ہر ایک ہلاک شدہ اسرائیلی یرغمالی کے بدلے میں 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرنے پر متفق ہوا ہے۔

روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے بات نہیں ہوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button