بین الاقوامی

پیرا گلائیڈر حملے میں 24 افراد ہلاک،47 زخمی

میانمار میں ایک تہوار دوران پیرا موٹرگلائیڈر حملے میں 24 افراد ہلاک،47 زخمی

84 / 100 SEO Score

میانمارمیانمار میں ایک تہوار اور احتجاج کے دوران پیرا پیرا گلائیڈر حملے میں 24 افراد ہلاک،47 زخمی ہو گئے ۔

اینٹی جنتا پیپلز ڈیفنس فورس سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ پیر کی شام بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 افراد چاؤنگ او ٹاؤن شپ میں ایک مذہبی تہوار تھادنگیوٹ فیسٹیول منانے کے لیے جمع تھے کہ جب ایک موٹر سے چلنے والے پیرا گلائیڈر نے ہجوم پر 2 بم گرائے گئے۔

میانمار سنہ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس تنازعے میں اب تک 5000 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیر کے روز ہونے والے پیرا گلائیڈر بم دھماکوں سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔

میانمارمنگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جنتا کی جانب سے موٹر سے چلنے والے پیراگلائیڈرز کا استعمال کر کے شہری آبادی پر حملے کرنا اس علاقے میں ایک نئے مگر ’تشویشناک رجحان‘ کا حصہ ہے۔

ٹرک اور کار میں تصادم ، 4 نوجوان جاں بحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button