بین الاقوامی

ممبئی: آذان پر پابندی عائد کر دی گئی

بھارتی حکومت نے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی۔

85 / 100 SEO Score

ممبئی: آذان پر پابندی عائد کر دی گئیآذان پر پابندی

ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ سپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد اب یہ شہر لاؤڈ اسپیکرز سے آزاد ہے۔

دیون بھارتی نے مزید بتایا کہ ہم نے شہر بھر میں مذہبی مقامات سے لگ بھگ 1 ہزار 500 لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے ہیں اور پولیس اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ایسے لاؤڈ اسپیکر دوبارہ نہ لگائے جائیں۔

آذان پر پابندیآذان پر پابندی

ممبئی کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ لاؤڈ اسپکرز پر پابندی عائد ہونے کے بعد اب صرف مذہبی تہواروں کے دوران لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی عارضی اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ کارروائی رواں سال جنوری میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔

پاک بھارت: وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات کا امکان

آذان پر پابندی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button