تازہ ترین
ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، شہباز شریف
میڈیا مالکان سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے

میڈیا مالکان سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں صحافیوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے، حکومت میڈیا کی جانب سے تعمیراتی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، کہا کہ حکومت میڈیا کو مظبوط کرنا چاہتی ہے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا کو مظبوط کرئے اور سوشل میڈیا پر بیٹھے ملک دشمن عناصر کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے میڈیا مالکان سے ملاقات کے دوران کیا۔