تازہ ترین

ملٹری کورٹس سزاؤں پر عمر ایوب کا ردعمل

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ زیر حراست افراد عام شہری ہیں، فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کوسنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

یاد رہے کہ سانحۂ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 2 تا 10 سال قیدِ با مشقت کی سزائیں سنادی گئی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان اور محمد عمران محبوب کو 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان کو بھی 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان پر حملے میں ملوث عدنان احمد اور رحمت اللّٰہ جبکہ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان کو بھی 10، 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button