قومی خبریں

مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔

مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا،

خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔

آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے: محمد اورنگزیب

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ فروری میں آئی ایم ایف وفد سے کلائمٹ فنڈنگ پر بات چیت کریں گے، پاکستان نے 6 سے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے کلائمٹ فنڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button