قومی خبریں
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی، اہم کمانڈرز سمیت 71 ہلاک، 4 مراکز تباہ
پاکستان نے افغان صوبے پکتیکا میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

اسلام آباد (مشرق اردو) سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈرز سمیت 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 4 اہم مراکز تباہ ہوگئے۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ارگرد کی آبادی مکمل محفوظ رہی،
ادھر افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 46 سویلین مارے گئے، پاکستان کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دوسری جانب کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔