قومی خبریں

مدارس رجسٹریشن: نیا آرڈیننس آنے کو تیار

حکومت مدارس رجسٹریشن پر نیا آرڈینس لانے پر غور کر رہی ہے جو سب کو منظور ہو

||مشرق اردو||

مشرق اردو (تازہ ترین) حوالے سے ایوان صدر، ایوان وزیرِ اعظم اور وزارت قانون میں مشاورت جاری ہے۔

مشاورتی عمل میں جے یو آئی ف کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل ہیں۔

مشاورتی عمل مکمل ہونے پر صدرِ مملکت مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔

آرڈیننس کی تجویز وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں سامنے آئی۔

مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جے یو آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button