بین الاقوامی

محمد بن سلمان، ٹرمپ سرمایہ کاری کے خواہشمند

شہزادہ محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

محمد بن سلمان، ٹرمپ سرمایہ کاری کے خواہشمند

شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سال میں 600 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

یوکرین جنگ، ٹرمپ نے چینی صدر سے مدد مانگ لی

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button