قومی خبریں
مالاکنڈ پہاڑوں میں آگ لگ گئی
مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، یہ آگ تقریباً 10 کلومیٹر تک پہاڑی سلسلے میں پھیلی ہوئی ہے۔

مالاکنڈ پہاڑوں میں آگ لگ گئی
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔