قومی خبریں

مالاکنڈ: فورسز کی کارروائی 9 دہشت گرد ہلاک، 8 گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 خوارج کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا۔

86 / 100 SEO Score

مالاکنڈ: فورسز کی کارروائی 9 دہشت گرد ہلاک، 8 گرفتار

فورسز کی کارروائی
دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 16 سے 20 جولائی مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی، ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشنز کیے، کارروائی بھارتی ایجنسی کی دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

4 روزہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ خوارج کے زیرِ استعمال 2 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

فورسز کی کارروائی
مشرق اردو

فورسز کی کارروائی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ریاست کی انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،  سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک

فورسز کی کارروائی

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button