جرم و سزا

لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سال 2024 کے 11ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

ایس ایس پی انویسٹی لاہور محمد نوید کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سال 2024 کے 11ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ،ایس ایس پی انویسٹی لاہور محمد نوید کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال 1475گینگز کے 3345ملزمان کو گرفتار کر کے تقریباً 01 ارب 02 کروڑ روپے مالیت کی برآمدگی کی گئی، اے کیٹگری کے 2253 خطرناک اشتہاریوں سمیت 25409اشتہاری ملزمان، قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 323مقدمات کے ملزمان، اقدام قتل کے 730،ڈکیتی اور رابری کے 8022مقدمات کے ملزمان،بچوں اور بڑوں کے اغواءبرائے تاوان کے 10مقدمات سمیت اغواءکے 5650مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ڈکیتی، رابر ی معہ قتل کے 12مقدمات کو ٹریس کیا گیاجبکہ خواتین کے ریپ اور بچوں سے بدفعلی کے 1204مقدمات کے ملزمان کو منتقی انجام تک پہنچایا گیا، ای گیجٹ ایپ کے ذریعے تقریباً 6کروڑ روپے مالیت کے 3ہزار سے زائد موبائل فونز ریکور کر کے مالکان کے سپرد کئے گئے،48 تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈز میں 1510مقدمات کے شہریوں کو انصاف فراہم کیا گیا،4372مقدمات میں جرائم پیشہ عناصر کو مختلف سزائیں دلوائی گئیں،شہریوں کے قتل میں ملوث 83ملزمان میں سے 29ملزمان کو سزائے موت جبکہ 54ملزمان کو عمر قید کی سزا دلوائی گئی،کمپلینٹ سیل 1787پر موصول ہونیوالی 2031درخوستوں میں سے 1996 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ،رواں سال کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں تقریباً 2کروڑ 50لاکھ روپے کی رقوم تفتیشی افسران میں تقسیم کی گئیں،افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے روانہ کی بنیاد پر سرکل افسران سے میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ لیے شب و روز کوشاں ہیں، عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button