پاکستان

لاہوریوں کی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ کمی، حکومت پریشان 

بڑھتی سردی، مہنگا یومٹ اور سولر کی وجہ سے لاہور میں بجلی کے استعمال میں ریکارڈ کمی واقع

آج لاہور میں بجلی کی طلب کم ترین سطح 1700 میگاواٹ تک آئی جبکہ ان دنوں بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوا کرتی تھی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی یونٹ کی مہنگائی اور بڑی صنعتوں کی بندش یا سولر پر منتقلی کی وجہ سے گھریلو صارفین میں بھی بجلی کی طلب کم ہوئی ہے۔

ماہر توانائی محمد یاسین نے بجلی کی طلب میں کمی کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو بجلی کی طلب بڑھانے کےلیے قیمتوں میں فوراً کمی لانا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button