جرم و سزاعلاقائی

پتوکی:کھلا مین ہول دو قیمتی جانیں نگل گیا

سیوریج کے کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک معمر خاتون سمیت نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پتوکی:کھلا مین ہول دو قیمتی جانیں نگل گیا

پتوکی (صابر رانا) سیوریج کے کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک معمر خاتون سمیت نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک معمر خاتون گٹر میں گر گئیں جس کو بچانے کی کوشش میں نوجوان ملک کاشف بھی جاں بحق ہو گیا۔ واقع پتوکی امام بارگاہ کے سامنے پیش آیا۔ اہل علاقہ کے مطابق مین ہول کئی روز سے بغیر ڈھکن کے تھا۔ پتوکی میونسپل کمیٹی والوں کو متعدد بار شکایات اور احجاج کے باوجود سیوریج کا کھلا مین ہول بند کرنے کی کوشش نہ کی گئی۔ گزشتہ روز محکمہ کی غفلت کے باعث کھلے سیوریج میں ایک معمر خاتون گر گئی جس کو بچانے کی کوشش میں نوجوان خاتون سمیت جان کی بازی ہار گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق 1122 کو بھی کال کی گئی مگر وہ بھی وقت پر نہ پہنچے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو مین ہول سے نکالا اور رکشہ میں ہسپتال لے کر گئے۔ واقع کی  ایف آئی آر میونسپل کمیٹی کیخلاف درج کرلی گئی ہے۔

کراچی: بوائلر لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button