قومی خبریں

آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا گیا:گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ریاست اورعوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا۔

آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا گیا:گنڈاپور

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی۔ یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے۔ دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لیے مزید وسائل چاہئیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ریاست کے وعدے پورے نہ ہوں تو بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن اور امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

معیشت سیاسی استحکام سے جڑی ہے: گنڈا پور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button