تازہ ترین
GHQ حملہ کیس: سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اڈیالہ جیل میں GHQ حملہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں GHQ حملہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی گئی ہے۔
عدالتی عملے کی جانب سے سماعت ملتوی ہونے سے متعلق وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانئ پی ٹی آئی سمیت 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ملٹری کورٹ نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا سنائی تھی۔