قومی خبریں
فواد چوہدری: صلح ہونے کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار
فواد چوہدری نے مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ کر دیا جبکہ شعیب شاہین نے انکار کر دیا ہے۔

فواد چوہدری: صلح ہونے کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار. جیل کے باہر شعیب شاہین کو مکا مار پھر صلح کا دعویٰ کر دیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر شعیب شاہین سے صلح کر لی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ خود ہی مکا مارا اور خود ہی صلح بھی کر لی؟ جس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب مکا میں نے مارا تھا تو صلح بھی میں نے ہی کرنی تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے مجھے بھگوڑا کہا ہے۔ عمران خان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔