قومی خبریں
غزہ: اسرائیلی بمباری صحافی سمیت 9 افراد شہید
اسرائیلی فوج کا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، غزہ میں بیت لاھیا پر بمباری، 9 فلسطینیوں شہید۔

غزہ: اسرائیلی بمباری صحافی سمیت 9 افراد شہید
میڈیا کے مطابق یہ کارروائی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امن مذاکرات کے دوران ہوئی۔ اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان زخمیوں کو غزہ کی پٹی میں واقع ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ حازم قاسم نے کہا ہے کہ میڈیا پروفیشنلز اور امدادی تنظیم کے کارکنوں کے گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔