قومی خبریں

عمران کیخلاف مقدمات:کتنا پیسا خرچ کیا گیا؟ درخواست دائر

وکیل خالد یوسف چوہدری نے رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے تحت مقدمات سے متعلق درخواست دائر کردی۔

عمران کیخلاف مقدمات:کتنا پیسا خرچ کیا گیا؟ درخواست دائر

درخواست میں مقدمات سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں۔ پوچھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات میں سرکاری خزانے سے کتنا پیسا خرچ کیا گیا؟ کتنے نجی وکلا کی خدمات حاصل کی گئیں؟ نجی وکلا کو کتنی فیسیں ادا کی گئی؟ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کتنے مقدمات میں عمران خان کے خلاف بطور سرکاری وکیل پیش ہوئے؟ مقدمات میں کتنا وقت اورکتنی عدالتیں اور کتنے سرکاری وکلا مصروف رہے؟

عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مطالبہ کیا گیا کہ جیلوں میں ٹرائلز کے کل اخراجات کی تفصیل فراہم کی جائے، جیل ٹرائل کرنے والے ججز، عدالتی عملے کے سفری اخراجات بشمول ایندھن کے اخراجات اور فی دن الاؤنس کی تفصیلات دی جائیں۔ خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاق کے 6 اور پنجاب کے 4 اداروں سے تفصیلات مانگی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ تفصیلات ہر ادارے سے رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے تحت مانگی ہیں۔

ججوں کی جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست

 

User Rating: Be the first one !

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button