بین الاقوامی

بنگلا دیش:حکومت مخالف مظاہرے، فوری الیکشن کا مطالبہ

بنگلا دیش میں فوری الیکشن کا مطالبہ زور پکڑنے لگا،حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

71 / 100 SEO Score

بنگلا دیش:حکومت مخالف مظاہرے، فوری الیکشن کا مطالبہ

ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق

According to reports from Dhaka, protesters opposing the government have called for immediate elections. Bangladesh, anti-government demonstrations, Mashriq News Urdu, snap election.

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس جاپان کے دورے پر ہیں۔ بنگلا دیش میں گزشتہ سال مظاہروں کے بعد اس وقت کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد بنگلادیش میں ڈاکٹر محمد یونس نے اگست 2024ء میں عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔خالدہ ضیاء کی بنگلادیشن نیشنل پارٹی نے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026ء میں ہوں گے۔

بنگلا دیش کے آرمی چیف نے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کالعدم 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button