قومی خبریں
عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار
عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم عمران خان کے 9 مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل آئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل عملہ عمران خان کو سیل میں بلانے کےلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید نے کی جبکہ ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل تھے۔