تازہ ترین

عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مطالبات میں کوئی شک بھی چھوڑی تو مذاکرات ختم، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج تک کمیشن نہیں بنا اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، آج بانیٔ پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہٰذا مذاکرات ختم کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کرتی لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button