قومی خبریں

عمران خان سے ملاقات پر مکمل خاموشی ہے: فیصل چوہدری

عمران خان سے ملاقات پر مکمل خاموشی ہے، پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہو گی یا نہیں ابھی تک کچھ بتایا نہیں جا رہا۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور مذاکراتی کمیٹی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے کمیٹی کی ملاقات سے متعلق تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے متعلق کل جیل حکام کو بھی درخواست دی گئی تھی۔

بانی سے مشاورت کے بغیر تحریری مطالبات ممکن نہیں، وقاص اکرم

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کو اتوار یا پیر کے روز ملاقات کا کہا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین آبائی حلقوں کی طرف روانہ ہوئے تھے جبکہ سابق اسپیکر اسد قیصر صوابی چلے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button