نیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 کوہ پیما ہلاک

نیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 کوہ پیما ہلاک
حکام کے مطابق مرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سبھراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو شامل ہیں۔ 45 سالہ سبھراتا گھوش نے دنیا کی بلند ترین چوٹی (8،849 میٹر اور 29 ہزار 32 فٹ) سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران ہیلری اسٹیپ پر دم توڑ دیا۔ نیپالی ٹریکنگ کمپنی سنوئی ہورائزن ٹریکس اینڈ ایکسپیڈیشن کے مطابق وہ نیچے آنے سے انکار کر رہے تھے اور اسی دوران چل بسے۔ ہیلری اسٹیپ ’ڈیتھ زون‘ میں واقع ہے یہ وہ علاقہ ہے جو 8،000 میٹر سے بلند ہوتا ہے، جہاں آکسیجن کی شدید کمی ہوتی ہے اور انسانی جسم طویل وقت تک زندہ نہیں رہ سکتا۔ حکام کے مطابق سبھراتا گھوش کی لاش کو بیس کیمپ تک لانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ انکی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
دوسری جانب فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو بھی 45 سال کے تھے اور وہ چوٹی سر کرنے کے راستے میں جنوبی کول (South Col) پر دم توڑ گئے