تازہ ترینعلاقائی

حیدرآباد میں بارش سے نظام زندگی مفلوج، تعلیمی ادارے بند

حیدرآباد میں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے جاری تیز اور ہلکی بارش کے باعث شہر کی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں۔

81 / 100 SEO Score

حیدرآبادحیدرآباد میں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے جاری تیز اور ہلکی بارش کے باعث شہر کی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے صورتحال کے پیش نظر منگل کے روز تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور آمد و رفت کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔ اگرچہ کئی علاقوں میں سپلائی بحال کر دی گئی ہے تاہم ہیرآباد اور پبلک ہیلتھ فیڈر گزشتہ رات آٹھ بجے سے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید برآں، مسلسل بارش کے باعث قاسم آباد سے گزرنے والا نالہ اوور فلو ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں نسیم نگر چوک پر پانی سڑکوں پر پھیل گیا، جس نے ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر کیا۔

اسرائیل کی فوج غزہ سٹی میں داخل، شہریوں کو انخلا کا حکم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button