تازہ ترین

مذاکرات، عمران خان کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ  حکومت سے ہمارے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں اور آپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اطلاعات کو سنجیدہ نہیں لیتے، شیخ وقاص

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کےلیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button