قومی خبریں

ملٹری کورٹس سے سزاؤں کی پھر مذمت کرتا ہوں، عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں۔ 

مشرق اردو: ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کی مذمت کی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے سویلین کو سزائیں نہیں ہونی چاہئیں، آئین کے آرٹیکل 7 میں ریاست کی تعریف موجود ہے۔

ملٹری کورٹس: شہریوں کو سزائیں دینے سے پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، عمران خان

آپ کی پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں، آئین اور سینیٹ ریاست ہے۔ ملٹری اور باقی ادارے ریاست کے نیچے ہیں، ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ کام نہیں کرسکتا۔ سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہونا چاہیے، میں وزیر خزانہ رہا ہوں کمیٹیز کا ممبر رہا ہوں معیشت ترقی نہیں کر رہی، معیشت کا بھٹہ بیٹھا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button