بین الاقوامی

شام: بشار دور کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی، فہرست تیار

شام کی عبوری حکومت نے بشار الاسد حکومت میں شامل عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ 

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے بشار الاسد دور کی 20 شخصیات پر مشتمل فہرست تیار کرلی اور ان شخصیات کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے مدد مانگ لی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے مطلوب شخصیات کی گرفتاری میں شام کی عبوری حکومت کےساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیشتر شخصیات پر شامی عوام کے خلاف اجتماعی قتل عام اور بربریت کے سنگین الزامات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button