قومی خبریں
سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویہ نہیں،ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویہ نہیں ہے

سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویہ نہیں،ملک احمد خان
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت کو کمزور کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے۔ پاکستان کی گورننس میں بڑے پیمانے پر ریفارمز ناگزیر ہیں۔ صوبائی حکومتیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمے دار ہیں۔ اگر صوبائی حکومت فورسز کو آپریشن سے روکتی ہے تو حالات کی ذمے داری بھی قبول کرے۔