قومی خبریں
سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور
اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے۔ عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اعجاز چوہدری 11 مئی 2023ء سے گرفتار ہیں۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔