بین الاقوامی
سپین: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 ہلاک
سپین کے کینری جزیرے میں کشتی الٹنے سے 7 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے۔

سپین: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 ہلاک
میڈرڈ سے خبر ایجنسی اور ہسپانوی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 180 افراد سوار تھے۔ کشتی کو ال ہیرو جزیرے کی بندرگاہ کی طرف لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ ڈوبنے والے افراد کو بچانے کے لیے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کع دی گئیں۔