قومی خبریں

سٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ کوئی جھگڑا ہے، علی امین

امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔

سٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ کوئی جھگڑا ہے، علی امین

سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی عمران خان نے انکار کیا ہے۔ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم سٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں۔ ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ مزید کہا کہ سٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی۔ نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی عمران خان کا فوج سے کوئی اختلاف ہے۔ خلائی مخلوق کبھی نہیں دیکھی نہ کبھی ایسی مخلوق کی طرف سے کوئی پریشر آیا۔ میں نے عمران خان کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا۔ جنہوں نے ریاست کے خلاف بندوق اُٹھائی، اعلان جنگ کیا، اُن سے مذاکرات کا حامی نہیں، لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔

کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا: علی امین گنڈاپور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button