قومی خبریں
سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات خان کی نیم رضامندی
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی عمران خان سے طویل ملاقات، سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا۔

سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات خان کی نیم رضامندی
ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔
علی امین اور بیرسٹرسیف عمران خان کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔ صوبائی معاملات پر بھی عمران خان کو بریف کیا۔ ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پر جاری تنقید بھی زیر بحث آئی۔ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی۔ سٹبلشمنٹ سے مذاکرات میں کسی پیشرفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔ آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور عمران خان سے ایک اور ملاقات کریں گے۔