قومی خبریں

مہنگائی کی شرح میں اضافہ

17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

65 / 100 SEO Score

مہنگائیمہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.75 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا مہنگی اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 40 روپے 34 پیسے مہنگا ہوا، انڈے فی درجن 10 روپے 31 پیسے مہنگے ہو گئے جب کہ جلانے کی لکڑی فی من 12 روپے 35 پیسے مہنگی ہوئی۔اسی طرح ایک ہفتے کے دوران دال مونگ فی کلو 1 روپے 17 پیسے مہنگی ہوئی جب کہ دہی، تازہ دودھ، مٹن اور خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 9 روپے ایک پیسہ سستے ہوئے، آلو فی کلو 5 روپے 08 پیسے کم ہوئے جب کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 09 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیزل، دال مسور اور ایل پی جی سلنڈر بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جب کہ بریڈ، گندم کا آٹا اور کپڑوں سمیت 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button