تازہ ترین

سپریم کورٹ:ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز واپس لے لیا اور نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔

دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس لے لیا اور نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔

عدالت نے کمیٹیوں کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھیج دی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل بینچ پر اعتراض

سپریم کورٹ نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button