عمرکوٹ: 3 معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق
عمر کوٹ: سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے گاؤں ولہار میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں تین معصوم بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

عمرکوٹ: 3 معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ بچے شدید گرمی سے نجات پانے کے لیے تالاب پر نہانے گئے تھے۔ مگر کھیلتے کھیلتے پانی میں ڈوب گئے۔ مقامی افراد کے مطابق بچے گرمی سے بچنے کے لیے تالاب پر نہانے گئے تھے۔ کھیل کود کے دوران وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بچوں کو پانی سے نکالا، مگر انہیں بچایا نہ جا سکا۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں میڈیکل رپورٹس کے بعد انہیں رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک حادثاتی موت کا واقعہ ہے۔ کوئی مجرمانہ عنصر شامل نہیں ہے البتہ تالابوں اور گہرے پانی کے مقامات پر حفاظتی اقدامات کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل مگر مچھ دریا میں ڈبونے کی اداکاری کرنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دیہاتی علاقوں میں پانی کے غیر محفوظ ذخائر بچوں کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ خاص طور پر گرمیوں میں جب بچے نہانے کے لیے تالابوں اور نہروں کا رخ کرتے ہیں۔