تازہ ترینکھیل

سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظبی: ٹی 20 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو آسانی سے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

82 / 100 SEO Score

سری لنکاابوظبی: ٹی 20 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو آسانی سے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ ابوظہبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

میچ کے دوران بنگلادیش کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے محتاط مگر مستحکم اننگز کھیلیں۔ جاکر علی نے 34 گیندوں پر 41 رنز سکور کیے، جس میں 2 چوکے شامل تھے، جبکہ شمیم حسین نے بھی 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان لٹن داس نے 28، توحید ہرے دوئے 8 اور مہندی حسن 9 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے فاسٹ باؤلر دُشمانتا چمیرا سب سے کامیاب رہے، جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں 14.4 اوورز میں 140 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ پاتھم نسانکا نے 50 اور کامل مشرا نے 46 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

چینی: 1 لاکھ میٹرک ٹن درآمد، ایک اور ٹینڈر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button