جرم و سزا
سرگودھا: پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر قتل
سرگودھا کے پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر شیخ محمود کو قتل کر دیا گیا۔

سرگودھا: پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر قتل
پولیس حکام کے مطابق سرگودھا کے یونیورسٹی روڈ پر واقع پرائیویٹ ہسپتال میں فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو قتل کیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹر شیخ محمود سے چیک اپ کرانے کے بہانے آیا تھا۔