قومی خبریں
سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت کردی۔

سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں شہباز شریف کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کےلیے معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری لائیں۔ حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی۔ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے۔ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم سے متعلق کمیٹی جلد اپنی تجاویز دے گی۔