تازہ ترین
سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات
بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

Mashriq Urdu
منموہن سنگھ کی آخری رسومات نئی دہلی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، آخری رسومات دریائے جمنا کے کنارے ادا کی گئیں۔ منموہن سنگھ جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی وفات پر ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
انہیں بیماری کے باعث نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چل بسے تھے۔ منموہن سنگھ 2004ء سے 2014ء تک مسلسل 2 بار بھارت کے وزیرِ اعظم رہے۔ منموہن سنگھ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔