بین الاقوامی

آئی ایم ایف کا بھارت کو جھٹکا

آئی ایم ایف نے بھارت کو دوسرے کم ترین درجہ پر رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیا

50 / 100 SEO Score

آئی ایم ایف بھارتآئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے پر رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیا۔آئی ایم ایف نے 12-2011ء کے بھارت کے معاشی ڈیٹا کو انتہائی پرانا اور ناقص قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب ڈیٹا میں خامیاں ہیں۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کے ڈیٹا میں خامیاں معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں، بھارتی حکومت کا آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کا طریقۂ کار بارہا ماہرین کی تنقید کا شکار رہا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق ڈیٹا میں کمزوریاں برقرار ہونے کے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال سی گریڈ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button